رضوان کے بعد امام الحق کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

رضوان کے بعد امام الحق کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

امام الحق کو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنیکی اجازت مل گئی ہے۔
رضوان کے بعد امام الحق کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Webdesk

|

18 Oct 2026

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو  بھی  فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنیکی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنی کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے، امام الحق آخری رانڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہیکہ او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی اجازت سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنیکی اجازت مل چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف سوئی ناردن گیس کی قیادت کریں گے۔

امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گرانڈ پر انگلینڈکے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!