افغان کرکٹ بورڈ کشیدگی کے دوران پاکستان پر 3 کرکٹرز کی ہلاکت کا الزام، سہ فریقی سیریز میں شرکت سے انکار

افغان کرکٹ بورڈ کشیدگی کے دوران پاکستان پر 3 کرکٹرز کی ہلاکت کا الزام، سہ فریقی سیریز میں شرکت سے انکار

افغان کرکٹ بورڈ نے سیریز میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے
افغان کرکٹ بورڈ کشیدگی کے دوران پاکستان پر 3 کرکٹرز کی ہلاکت کا الزام، سہ فریقی سیریز میں شرکت سے انکار

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

افغانستان نے پاکستان پر صوبہ پکتیکا میں حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے آئندہ ماہ ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پکتیکا کے ضلع ارغون میں ہونے والے حملے میں تین افغان کرکٹرز سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، جنہیں مبینہ طور پر پاکستانی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ارغون کے کھلاڑی کبیر، صبغت اللہ اور ہارون شامل ہیں، جبکہ سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغان بورڈ نے واقعے کو ’’افسوسناک اور ناقابلِ برداشت سانحہ‘‘ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کھلاڑی ایک دوستانہ میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے علاقے جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی حکام یا فوج کی جانب سے تاحال اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، اور آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں افغانستان، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی، تاہم حالیہ واقعے کے بعد افغان ٹیم اس ایونٹ میں شریک نہیں ہوگی۔

افغان ٹیم کے کپتان راشد خان، سابق کپتان محمد نبی اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!