ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے روزےکی حالت میں میچ جیت لیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے روزےکی حالت میں میچ جیت لیا

کینیڈا میں شامی تارکین وطن کے ہاں پیدا ہونے والے زین نے گزشتہ سال عمرے کی سعادت حاصل کی تھی
ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے روزےکی  حالت میں میچ جیت لیا

Webdesk

|

13 Mar 2024

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سمیع زین نے اپنے ایمان پر ثابت قدم رہتے ہوئے روزے کی حالت میں مقابلہ جیت لیا۔ 

جیسے ہی ریسلر سمیع زین نے میچ کے لیے تیاریاں کیں، ڈبلیو ڈبلیو ای کے کمنٹیٹر مائیکل کول نے اس لمحے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ناظرین کو آگاہ کیا کہ ''آج رمضان کا پہلا دن ہے، سمیع زین مسلمان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج وہ روزے کی حالت میں ہیں،آج آپ کو سوچنا ہوگا کہ کیا اس کا اس میچ میں اس پر اثر پڑے گا۔

کینیڈا میں شامی تارکین وطن کے ہاں پیدا ہونے والے زین نے گزشتہ سال عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی تھیں۔

کمپنی کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین کی مذہبی پابندی کے اعتراف نے شائقین کو متاثر کیا

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!