طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے بیٹے کی کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی

طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے بیٹے کی کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی

واقعہ پنجاب کے علاقے جھنگ میں پیش آیا
طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے بیٹے کی کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی

ویب ڈیسک

|

4 Nov 2024

پنجاب کے علاقے جھنگ میں طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے 12 سالہ بیٹے کی کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی۔

افسوسناک واقعہ جھنگ کے علاقے موضع رتہ کلاں میں پیش آیا ہے، جہاں باپ نے اپنے بیٹے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 12 سالہ خرم شہزاد نے اپنی طلاق یافتہ والدہ سے ملنے کیلئے باپ سے ضد کی تھی، جس پر اس نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی۔

بچے کی چیخ پکار پر علاقہ مکینوں نے شدید زخمی حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!