کلفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

کلفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے
کلفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

Webdesk

|

13 Jul 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساتھ مہزور علی نے بتایا کہ آکاش نامی نوجوان، اس کے والد اور ساتھی نے تین تلوار کے قریب نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے، شہری یہ رقم جمع کرانے کے لیے بوٹ بیسن کے بینک کے باہر پہنچے تو ملزمان نے کار پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق اس دوران بینک کے گارڈ نے فائرنگ کی تو ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے نوجوان آکاش جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان 25 لاکھ روپے پر مشتمل رقم کا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان آکاش ڈاکٹر تھا، 28 سال کا آکاش والد کے ہمراہ بینک سے رقم لیکر نکلا تھا، فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!