1 hour ago
بیوی پر تشدد کا مقدمہ: یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی ضمانت میں توسیع
Webdesk
|
14 Jul 2026
لاہور: ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے یوٹیوبر علی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے یوٹیوبر علی حیدرآبادی کے خلاف بیوی پر تشدد کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار حسین پیش ہوئے۔عدالت میں ملزم کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی، تاہم دفاع کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مدعیہ کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ درست نہیں ہے۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئیں جس پر مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ علی حیدرآبادی کے خلاف اپنی اہلیہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔
Comments
0 comment