پاکستان میں 40 گھنٹے بعد ایکس صارفین کو بڑی خوشی مل گئی

پاکستان میں 40 گھنٹے بعد ایکس صارفین کو بڑی خوشی مل گئی

ملک بھر میں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا غیر اعلانیہ طور پر بند تھا
پاکستان میں 40 گھنٹے بعد ایکس صارفین کو بڑی خوشی مل گئی

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

پاکستان بھر میں گزشتہ روز سے غیر اعلانیہ طور پر بند کی گئی ایکس سروس کو بحال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر سے سوشل میڈیا کی معروف سروس ایکس پاکستان بھر میں بند ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے صارفین کو رسائی میں مشکلات تھیں۔

پی ٹی اے یا کسی بھی ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم انٹرنیٹ سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے سروس بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور حامیوں کا ماننا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ، شواہد کی ویڈیوز و تصاویر کو روکنے کیلیے ملک بھر میں ایکس سروس کو ڈاؤن کیا گیا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!