لِنکڈ اِن نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنادی

لِنکڈ اِن نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنادی

رواں برس کے ابتدا میں آزمائش کے لیے پیش کیے جانے والے لنکڈ اِن گیمز نامی فیچر کمپنی نے رواں ہفتے متعارف کرایا۔
لِنکڈ اِن نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

5 May 2024

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم لنکڈ ان نے اپنے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے گیمز اسپیس متعارف کرادیئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں برس کے ابتدا میں آزمائش کے لیے پیش کیے جانے والے لنکڈ اِن گیمز نامی فیچر کمپنی نے رواں ہفتے متعارف کرایا۔

ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اقدام صارفین کو پلیٹ فارم قلیل ذہنی وقفہ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعارف کرائے گئے پزل اور منطقی گیمز مفت ہیں اور نیو یارک ٹائمز کے مشہور گیمز سے مماثلت رکھتے ہیں۔

 صارفین گیم کھیل کر اپنا اسکور پلیٹ فارم پر براہ راست شیئر بھی کر سکیں گے تاکہ پلیٹ فارم پر موجود دوسرے صارفین کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے۔نیو یارک ٹائمز گیمز کی طرح لنکڈ اِن گیمز کو دن میں ایک بار کھیلا جا سکتا ہے۔

فی الحال، پلیٹ فارم پر تین گیمز (پن پوائنٹ، کراس کلائمب اور کوئنز)دستیاب ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!