1 hour ago
کرپٹو کرنسی کے لین دین سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا
Webdesk
|
16 Jul 2026
کراچی: سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے اور 13 ماہ قبل فتوی دے چکے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد سیلانی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت بانی اور چیئرمین سیلانی مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کی۔
اجلاس میں بلاک چین سے وابستہ ماہرین، رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی نے بھی شرکت کی،اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق بحث کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔
مولانا بشیر فاروق قادری نیاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے، 13 ماہ قبل فتوی دے چکے ہیں، فتوی اسلامی نظریاتی کونسل ، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارت کوبھی بھجوا دیا ہے۔
مولانا بشیر فاروق قادری نے مزید کہا کہ سیلانی ریاست کی پالیسی کے ساتھ ہے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کرپٹو میں لین دین کررہے ہیں۔
Comments
0 comment