حکومت کی میٹا کمپنی کو یقین دہانی کرادی

حکومت کی میٹا کمپنی کو یقین دہانی کرادی

میٹا کے اعلٰی سطح کے وفد کی وفاقی وزیر مملکت سے ملاقات
حکومت کی میٹا کمپنی کو یقین دہانی کرادی

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2024

حکومت نے سوشل میڈیا ایپ کی مالک کمپنی میٹا کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی ہیڈ دانیہ مختار اور مینیجر پبلک پالیسی تعبیر اطہر شامل تھیں۔ 

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ میٹا کے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو میٹا کمپنی کے پاکستان میں ورکنگ اور مختلف کیمپینز کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

وفد نے میٹا کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل سیفٹی کمپین، ڈیجیٹل لیٹریسی پروگرام، الیکشن ایجوکیشن کیمپین کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے میٹا کی پاکستان میں ورکنگ کو سراہا اور وزارت آئی ٹی کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!