رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے جیب کتروں کا گروہ گرفتار

رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے جیب کتروں کا گروہ گرفتار

پولیس نے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا
رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے جیب کتروں کا گروہ گرفتار

Webdesk

|

4 Nov 2024

لاہور: رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے سالانہ مذہبی اجتماع میں جیب کاٹنے والے 6 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کو چیک پوائنٹ پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

 پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ گرفتار افراد میں سے پانچ کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ ایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

 ملزمان سے مسروقہ موبائل فون برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 رائیونڈ اجتماع 2024 کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز خصوصی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

 رائیونڈ اجتماع دو مرحلوں میں شروع ہوتا ہے۔ دوسرا مرحلہ 7 نومبر سے 10 نومبر 2024 تک مقرر ہے جس کا اختتام خصوصی دعا کے ساتھ ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!