قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک
Webdesk
|
4 Sep 2026
قلات : بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیاگیا، پناہ گاہ کی نشاندہی، نگرانی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیٹھکانے سے برآمد اسلحہ اور گولہ بارود،آئی ای ڈیز بھی موقع پر تباہ کردیے گئے، علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments
0 comment