پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کیلیے براہ راست پروازیں شروع کردیں

پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کیلیے براہ راست پروازیں شروع کردیں

پی آئی اے نے بدھ کے روز پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کیلیے براہ راست پروازیں شروع کردیں

ویب ڈیسک

|

24 Sep 2025

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ قومی ایئرلائن آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرے گی۔

یہ فیصلہ 5 سال بعد ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت ادارے کی نجکاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق برطانیہ نے مسافر اور کارگو دونوں سروسز چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

ابتدائی پروازیں مانچسٹر سے ہوں گی جبکہ بعد میں برمنگھم اور لندن کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں 2020 میں اس وقت معطل کر دی گئی تھیں جب اس وقت کے وفاقی وزیرِ ہوابازی نے انکشاف کیا تھا کہ کچھ پائلٹس جعلی لائسنس کے ساتھ پروازیں چلا رہے تھے، جس پر شدید حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

یورپی یونین نے نومبر 2024 میں یہ پابندی ہٹا دی تھی جب پاکستان نے ضروری ریگولیٹری اقدامات مکمل کر لیے۔

ایئرلائن نے حال ہی میں 20 سال بعد پہلا قبل از ٹیکس منافع ظاہر کیا ہے جس کے بعد اس کی بحالی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ نجکاری کے عمل میں کم از کم پانچ ملکی گروپس دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جن میں ایئر بلیو، لکی سیمنٹ، عارف حبیب انویسٹمنٹ کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر شامل ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے حتمی بولی دینے کا عمل رواں سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!