پنجاب میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد

پنجاب میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو پیش کردہ سفارشات منظور نہ ہوسکیں
پنجاب میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد

Webdesk

|

6 Apr 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے  بند کرنے کی تجویز  مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو  پیش کردہ سفارشات منظور نہ ہوسکیں ۔ پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مخر کردی گئی ہے اور اوقات کار میں تبدیلی پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوقات کار کے حوالے سے تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تاجروں سے مشاورت جاری ہے، مارکیٹ رات 8 بجے بند کرنے پر تاجروں کو کچھ اعتراضات ہیں جس پر بات چیت جاری ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد وفاق کو آگاہ کیا جائیگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!