پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے ’لیڈی ڈولفن فورس‘ کا قیام

پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے ’لیڈی ڈولفن فورس‘ کا قیام

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے یہ قدم اٹھایا ہے
پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے ’لیڈی ڈولفن فورس‘ کا قیام

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے خواتین پر مشتمل ڈولفن فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں پہلا 'لیڈی ڈولفن پولیس' اسکواڈ متعارف کرایا ہے،جس کا مقصد خواتین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

500 خواتین کمانڈوز پر مشتمل لیڈی ڈولفن اسکواڈ نے اپنی تربیت مکمل کر لی ہے اور اب یہ 500cc ہیوی بائیکس اور خودکار ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

محکمہ کے مطابق، خواتین کمانڈوز کی ٹیم سڑکوں پر گشت کرے گی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اسنیپ چیکنگ بھی کرے گی۔

یہ دستہ ابتدائی طور پر عوامی مقامات پر گشت پر توجہ مرکوز کرے گا جہاں خواتین زیادہ موجود ہوں، جن میں لڑکیوں کی یونیورسٹیاں، بازار اور مخصوص کیے گئے مقامات وغیرہ شامل ہیں۔ 

سی پی او فیصل آباد کے مطابق لیڈیز ڈولفن کو ان علاقوں میں تعینات کرنے کے فیصلے سے جہاں خواتین زیادہ ہوں گی خواتین اسکواڈ کے قریب آنے میں زیادہ آرام محسوس کر سکیں گی۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے میں خواتین میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ لیڈی ڈولفن پولیس کا تعارف صوبے میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!