نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، متنازع بیان پر طلبی
نورین نیازی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 جولائی کو دوپہر 12 بجے متعلقہ دفتر میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں
ویب ڈیسک
|
18 Jul 2026
بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوٹس افواجِ پاکستان اور پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ان کے ایک مبینہ بیان کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بیان کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
نوٹس میں نورین نیازی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 جولائی کو دوپہر 12 بجے متعلقہ دفتر میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔
حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معاملے میں آئندہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment