مریم نواز کا علاج کیلیے لندن روانگی کا امکان

مریم نواز کا علاج کیلیے لندن روانگی کا امکان

مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوگیا ہے
مریم نواز کا علاج کیلیے لندن روانگی کا امکان

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گلے میں انفیکشن ہوگیا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ آج لندن روانہ ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن اپنے علاج کیلیے جارہی ہیں اور اُن کے ڈاکٹر سے اپائٹمنٹ شیڈول ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں اور انہوں نے اس کا پاکستان میں ماہر ڈاکٹرز سے معائنہ بھی کروایا ہے تاہم اُن کے گلے کے آپریشن کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، وہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور پھر دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ پاکستان واپس آئیں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!