کراچی : آئندہ 3روز کے دوران گرمی میں اضافے کا امکان

کراچی : آئندہ 3روز کے دوران گرمی میں اضافے کا امکان

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے
کراچی : آئندہ 3روز کے دوران گرمی میں اضافے کا امکان

Webdesk

|

3 Sep 2026

کراچی: شہر قائد میں ستمبر کے مہینے کے آغاز پر ہی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 تا 3 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب شہر میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی یا پھوار ہونے کی توقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!