بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا

بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا

پولیس کی بروقت کارروائی سے یہ سب ہوا
بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا

ویب ڈیسک

|

5 Nov 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بکا خیل میں مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی گاڑی پہنچی تو اُس کو چلانے والا شخص فرار ہوگیا۔

پولیس نے فرار ہونے والے شخص پر فائرنگ بھی کی تاہم وہ بچ نکلا اور موقع سے بھاگ گیا۔ گاڑی کی چیکنگ کرنے پر کار سے پلاسٹک کے دو ڈرم برآمد ہوئے جس میں بارودی مواد نصب تھا۔

پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا جنہوں نے اقدامات کر کے بارود سے بھرے ڈرموں کو ناکارہ بنادیا، پولیس کے مطابق ڈرموں میں تقریبا 300 کلو بارودی مواد نصب تھا، جس سے بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!