بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر لیڈی ڈاکٹر گرفتار

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر لیڈی ڈاکٹر گرفتار

پولیس نے خاتون کو شکایت پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر لیڈی ڈاکٹر گرفتار

Webdesk

|

4 Nov 2024

سندھ کے شہر بدین کے ایک کلینک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق واقعہ بدین بائی پاس روڈ پر واقع ایک کلینک میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر نے پولیو ٹیم کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روک دیا۔

 ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈاکٹر نے پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں زبردستی کلینک سے نکال دیا۔

 پولیو ٹیم کی شکایت کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!