18 hours ago
سیلاب اور بارشیں، مرنے والوں کی تعداد 900 سے متجاوز

ویب ڈیسک
|
6 Sep 2025
این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران ملک بھر میں سیلابی صورتحال بارشوں اور مختلف وجوہات کی بنا پر مرنے والوں زخمی ہونے والے دیگر نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 مزید افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 907 سے تجاوز کرگئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دونوں افراد کا تعلق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور مرنے کی وجہ دریائی سیلاب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 26 جون سے لے آج تک ملک بھر میں مجموعی طور پر مون سون کے دوران مختلف واقعات اور وجوہات کی بنا پر 907 افراد جاں بحق اور 1044 افراد زخمی ہوچکے ہے۔
مرنے والوں کی مجموعی تعداد میں سے 48 فیصد سے زائد فلیش فلڈنگ،27 فیصد سے زائد افراد گھر گرنے،7 فیصد سے زائد لوگ دیگر مختلف وجوہات 6 فیصد لوگ دریائی سیلاب اور 3 فیصد سے زائد لوگ کرنٹ لگنے جیسے واقعات کی بنا پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 233 لوگ پنجاب، خیبرپختونخوا میں 502 لوگ،سندھ میں 58 لوگ،جی بی میں 41 لوگ، آزد کشمیر میں 38 لوگ اور اسلام آباد میں 9 لوگ مر چکے ہیں۔
پنجاب میں اب تک 654 افراد،کے ہی میں 218 لوگ،سندھ میں 78 لوگ زخمی ہوچکے ہیں ۔ بلوچستان میں 5،جی بی میں 52،آزادکشمیر میں 34 اور اسلام آباد میں 3 لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مختلف مقامات پر دوران مون سون مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک 5903 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 1945 گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں ۔مجموعی طور پر 6180 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مجموعی طور پر لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 4145 کیے گئے جس میں 2345477 لوگ ریسکیو کئے جا چکے ہیں۔
Comments
0 comment