سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کیلیے کیا کرنا چاہئے، صبا فیصل نے بتادیا؟

سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کیلیے کیا کرنا چاہئے، صبا فیصل نے بتادیا؟

ایک عام انسان کچھ بھی کرتا رہے اس سے سوشل میڈیا پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہم تنقید کی زد میں آجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کیلیے کیا کرنا چاہئے، صبا فیصل نے بتادیا؟

Webdesk

|

23 Mar 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کے لیے شوبز شخصیات کو کچھ حدود مقرر کرنا ہوگی۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اداکارہ صبا فیصل نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ تمام مشہور شخصیات کو اپنی کچھ حدود مقرر کرنی چاہیئں اسی طرح عوام کی یہ سوچ بھی غلط ہے کہ شوبز شخصیات کیونکہ اسکرین پر نظر آتی ہیں اور مشہور ہیں تو ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی لوگوں کو  سب پتہ ہونا چاہیے۔

صبا فیصل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کسی چھوٹی سی غلطی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک عام انسان کچھ بھی کرتا رہے اس سے سوشل میڈیا پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ہم تنقید کی زد میں آجاتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!