شاہد آفریدی کا پی ٹی آئی کے ٹرولز کو ’محبت‘ بھرا جواب

شاہد آفریدی کا پی ٹی آئی کے ٹرولز کو ’محبت‘ بھرا جواب

شاہد آفریدی کے خلاف کئی روز سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس مہم چلا رہے ہیں
شاہد آفریدی کا پی ٹی آئی کے ٹرولز کو ’محبت‘ بھرا جواب

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر بغیر کسی وجہ سے تنقید کرنے والوں کو محبت بھرا جواب دے دیا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر آفریدی کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سابق کپتان پر تنقید شروع ہوئی۔ویڈیو میں 47 سالہ کرکٹر کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، 2018 میں اقتدار میں آنے سے قبل کیے گئے وعدوں اور ان کی حکومت کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب آفریدی اپنی خیراتی تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے لندن میں تھے۔

جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی عمران خان کے حامیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر پاکستانی اسٹار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا اور اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم شروع کی۔

کئی روز تک سوشل میڈیا پر جاری رہنے والی مہم پر شاہد آفریدی نے ناقدین کو محبت بھرا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں ایک محبت کرنے والا آدمی ہوں اور میں ان سے محبت کروں گا جو ان مجھ پر تنقید یا الزام تراشی بھی کرتے ہیں‘۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آفریدی نے مزید کہا کہ ’مجھ پر جتنی بھی تنقید کی جائے، میں ان لوگوں کو کوئی جواب نہیں دوں گا جو مجھے برا بھلا کہتے ہیں، ہاں میں اُن کے لیے اچھے خیالات رکھتا ہوں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!