3 hours ago
روز جیتی، روز مرتی ہوں، ثنا یوسف کی والدہ انصاف کی منتظر
Webdesk
|
10 Apr 2026
اسلام آباد: ملک کی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ سال جون میں گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ان کی والدہ انصاف بیٹی کی موت پر انصاف نہ ملنے پر آبدیدہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق17 سالہ انفلوئنسر ثنا یوسف کے افسوسناک قتل کو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندان اب بھی انصاف کا منتظر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا یوسف کی والدہ نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچا، مگر اپنی بیٹی کی یاد نے انہیں حوصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے انکار کردیا تھا جو ملزم سے برداشت نہیں ہوا اور اس نے میری بیٹی کو میری آنکھوں کے سامنے قتل کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں روز مرتی ہوں اور روز جیتی ہوں، میں نے بیٹی کے بغیر نہیں رہنا لیکن پھر سوچتی ہوں کہ نہیں بیٹی کو انصاف دلاؤں گی۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کو انصاف اس لیے بھی دلانا ہے تاکہ باقی بچیاں خود کو محفوظ محسوس کرسکیں اور یہ کہہ سکیں کہ ہمارے ساتھ کوئی ایسا نہیں کرے گا کیوں کہ ثنا کے ساتھ انصاف ہوا تھا تو ہمارے ساتھ بھی ہوگا۔
Comments
0 comment