3 hours ago
راکھی ساونت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Webdesk
|
18 Oct 2026
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 کے ایک خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی شو راکھی کا انصاف میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس سے متعلق ہے، جس نے بعد میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھارتی اداکارہ کے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو وارنٹ جاری کیا،پولیس کو راکھی ساونت کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کا کہنا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ کیس جھانسی کے علاقے ہنساری پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے جو 10 نومبر 2010 کو چل بسا تھے۔
Comments
0 comment