مومنہ اقبال، ثاقب چدھڑ کے خلاف تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا

مومنہ اقبال، ثاقب چدھڑ کے خلاف تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا

تنازع کے معاملے میں این سی سی آئی اے نے دونوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے۔
مومنہ اقبال، ثاقب چدھڑ کے خلاف تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا

Webdesk

|

4 Sep 2026

لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال اور ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع کے معاملے میں این سی سی آئی اے نے دونوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے مبینہ طور پر اہم نجی معلومات چھپانے کے باعث دونوں کو نوٹسز جاری کیے۔ موبائل فونز کے فارنزک کے دوران چیٹس اور ویڈیوز سامنے آئیں جو پہلے تفتیشی ادارے کو فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنزک ڈیٹا میں سامنے آنے والی ویڈیو مختلف افراد کو بھیجے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔نئے ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے پر ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کے افسر کریں گے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق خصوصی ٹیم نئے ڈیجیٹل شواہد، سابقہ ریکارڈ اور دیگر متعلقہ معلومات کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق نئی جے آئی ٹی ایک ماہ میں رپورٹ ڈی جی این سی آئی اے کو پیش کرے گی، جس کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!