مدیحہ امام کی شادی والدین کیوں شریک نہیں ہوئے؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

مدیحہ امام کی شادی والدین کیوں شریک نہیں ہوئے؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے
مدیحہ امام کی شادی والدین کیوں شریک نہیں ہوئے؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

Webdesk

|

4 Sep 2024

کراچی:  پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

مدیحہ امام نے پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا،جس میں انہوں نے اپنے کریئر سمیت اپنے شوہر موجی بسر سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے لیکن ہماری شادی دبئی میں ہوئی تھی جس میں میرے والدین نے شرکت نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب میری شادی کی تاریخ طے ہوئی تو میرے والد ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے میری والدہ بھی میرے نکاح میں شرکت نہیں کرسکی تھیں اور پھر بہنوں کی موجودگی میں میرا نکاح ہوا جبکہ والدین بذریعہ ویڈیو کال نکاح میں شریک ہوئے۔

مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے والد کی مکمل صحتیابی تک ولیمہ ملتوی کردیا تھا اور نکاح کے 4 ماہ بعد دبئی میں ہی ولیمہ کیا۔

اداکارہ نے شوہر اور اپنی عمر کے فرق کے بارے میں کہا کہ میرے شوہر موجی بسر مجھ سے ساڑھے چار سال چھوٹے ہیں، عمر کے فرق کی وجہ سے ہماری ذہنی سوچ کے درمیان بھی فرق ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ فرق ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب موجی نے مجھے شادی کے لیے پرپوز کیا تھا تو اس وقت میری عمر31 سال تھی، ہم دونوں ہی شادی کو لیکر بہت سنجیدہ تھے لہذا میں نے فورا ہاں کردی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!