مادھوری نے کب رونا شروع کردیا تھا؟ رنجیت نے واقعہ بیان کردیا

مادھوری نے کب رونا شروع کردیا تھا؟ رنجیت نے واقعہ بیان کردیا

رنجیت نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ اور ریپ کے سین پر مادھوری نے رونا شروع کر دیا تھا
مادھوری نے کب رونا شروع کردیا تھا؟ رنجیت نے واقعہ بیان کردیا

Webdesk

|

5 Apr 2024

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رنجیت نے بتایا کہ مادھوری ڈکشٹ نے انکے ساتھ پہلی بار چھیڑ چھاڑ کا سین فلمانے سے صاف منع کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنجیت نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ اور ریپ کے سین پر مادھوری نے رونا شروع کر دیا تھا اور سین فلمبند کروانے سے انکار کردیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال سے بے خبر تھے، تاہم انہیں اس حوالے سے کچھ آرٹ ڈائریکٹرز نے آگاہ کیا۔ رنجیت نے کہا کہ فلم میں چھیڑ چھاڑ کے سینز انتہائی پروفیشنل انداز میں عکسبند کیے جاتے ہیں۔

 رنجیت کے مطابق اس دوران انہوں نے ایک اور شوٹ کروایا جس کے بعد میں نے کریو سے کہا کہ انہیں بلائیں، لیکن کسی نے مجھے نہیں بتایا کہ وہ تو تیار ہی نہیں ہیں۔

 سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ فلموں میں جنسی چھیڑ چھاڑ ہمارے کام کا حصہ ہوتا ہے، ولن خراب نہیں ہوتا۔ میرے ساتھ کام کرنے والی تمام ہیرؤئنز کام سے کبھی گھبراتی نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ رنجیت سن 1980 اور 1990 کی دہائی میں فلموں میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آتے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!