معروف ریسلر پی اے سی کی موت کی وجہ سامنے آگئی

معروف ریسلر پی اے سی کی موت کی وجہ سامنے آگئی

بینجمن سیٹرلی 27 ستمبر کو امریکی ریاست الینوائے میں ایک کرائے کی گاڑی میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے
معروف ریسلر پی اے سی کی موت کی وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

19 Oct 2026

 ریسلنگ کی دنیا میں پی اے سی  کے نام سے مشہور ریسلر بینجمن سیٹرلی کی موت کی وجہ برونکائیل دمہ قرار دے دی گئی ہے۔  کک کانٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے بتایا کہ 40 سالہ ریسلر کی موت دمے کے باعث ہوئی، جو سانس کی نالیوں میں سوزش اور تنگی پیدا کرنے والی بیماری ہے۔

رپورٹس کے مطابق بینجمن سیٹرلی 27 ستمبر کو امریکی ریاست الینوائے میں ایک کرائے کی گاڑی میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ اطلاع ملنے پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ یا مشکوک نشان نہیں ملا تھا۔ حکام نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی تھیں، جن کے بعد موت کی وجہ برونکائیل دمہ بتائی گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!