اجے دیوگن نے کاجول سے شادی کرنے کی وجہ بتادی؟

اجے دیوگن نے کاجول سے شادی کرنے کی وجہ بتادی؟

شادی کیلیے پروپوز کیے بغیر ایک دوسرے کو جانچنا شروع کیا اور آخر کار ہم نے شادی کرلی
اجے دیوگن نے کاجول سے شادی کرنے کی وجہ بتادی؟

Webdesk

|

1 Apr 2024

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اجے دیو گن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہیں، تاہم اجے پھر بھی کہتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہوں نے کاجول سے شادی کیوں کی۔

 دونوں کے پرستار انہیں آپس میں دوستانہ طنز و مزاح اور بالکل مختلف مزاج رکھنے کے باوجود نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ انہیں سراہتے بھی ہیں۔

تاہم 54 سالہ اجے کا کہنا ہے کہ وہ اور انکی 49 سالہ اہلیہ اخلاقیات اور خیالوں کے حوالے سے بالکل ایک جیسے ہیں۔

 اجے دیوگن کا ایک پرانا انٹرویو ایک مرتبہ پھر وائرل ہورہا ہے جہاں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کئی ہٹ فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے والے اجے سے میزبان نے سوال کیا کہ انہوں نے کاجول سے کیوں شادی کی؟

جس پر اجے نے جواب دیا حقیقتاً مجھے بھی علم نہیں کہ میں نے کاجول سے شادی کیوں کی۔ اجے کا کہنا تھا کہ میرا مطلب ہے کہ ہم آپس میں ملے اور پھر بڑے اچھے انداز میں گھل مل گئے۔

شادی کیلیے پروپوز کیے بغیر ایک دوسرے کو جانچنا شروع کیا اور آخر کار ہم نے شادی کرلی۔ واضح رہے کہ دونوں کی  24 فروری 1999 کو شادی ہوئی، انکے ہاں دو بچے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!