عاشر وجاہت کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

عاشر وجاہت کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے
عاشر وجاہت کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

7 Apr 2026

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اداکار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں مدینہ منورہ میں عقیدت و محبت سے نعت پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پرانہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مدینے جیسا سکون دنیا میں کہیں نہیں۔

ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان کی آواز اور جذبات کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

شوبز شخصیات نے بھی ویڈیو پر مثبت ردعمل دیا، اداکار خاقان شاہنواز نے ویڈیو کو خوبصورت قرار دیا، جبکہ اداکارہ کومل میر نے مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوبصورت لمحہ کہا، اس کے علاوہ شازیہ وجاہت نے بھی اپنے پیغام میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!