سانپ کے خطرناک زہر کا اثر ایک عام دوا روک سکتی ہے، زبردست تحقیق

سانپ کے خطرناک زہر کا اثر ایک عام دوا روک سکتی ہے، زبردست تحقیق

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت چار ممالک کے سائنسی ماہرین کی تحقیق
سانپ کے خطرناک زہر کا اثر ایک عام دوا روک سکتی ہے، زبردست تحقیق

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

چار ممالک کے سائنس دانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون پتلا کرنے والی دوا کوبرا سانپ کے زہر کا اثر ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور کوسٹاریکا کے سائنسی ماہرین کے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ خطرناک سانپ کوبرا کے ڈسنے پر جسم میں زہر کو پھیلنے سے روکنے کیلیے ڈاکٹرز خون پتلا کرنے والی دوا ہی استعمال کرتے ہیں۔

سائنسی ماہرین کے مطابق سانپ کے کاٹنے اور زہر کے باعث دنیا بھر میں تقریبا سالانہ اموات کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے اور ان میں ایسے غریب ممالک شامل ہیں جہاں عوام علاج و معالجہ نہیں کراتے۔

چاروں ملکوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سانپ کے کاٹنے کا ویسے تو یہ علاج نہیں ہے تاہم اسے ہنگامی طبی امداد اور جان بچانے کیلیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ سستا بھی ہے۔

واضح رہے کہ عام طور پر خون پتلا کرنے کیلیے دنیا بھر میں ڈاکٹرز اسپرین یا ڈسپرین نامی گولی تجویز کرتے ہیں، اس کے علاوہ مریض کی طبیعت، عمر اور دیگر طبی پیچیدگیوں کو دیکھتے ہوئے دیگر ادویات بھی دی جاتی ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!