کراچی میں چکن گونیا ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

کراچی میں چکن گونیا ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور صحت عامہ کے سنگین مسائل چکن گونیا اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔
کراچی میں چکن گونیا ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

Webdesk

|

3 Oct 2024

کراچی:  چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا،60 فیصد کیسز نجی اور سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور صحت عامہ کے سنگین مسائل چکن گونیا اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ تینوں بیماریوں کی علامات اوران کے پھیلنے کی وجوہات میں مماثلت ہے، ساٹھ فیصد کیسز نجی اور سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مضر صحت پانی اور مچھروں کی افزائش حالیہ وبا پھیلنے کا سبب ہے۔

سرکاری و نجی اسپتالوں میں صبح اور شام کے اوقات کی اوپی ڈی میں آنیوالے مریضوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں جبکہ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوں میں زیادہ تعداد چکن گونیا میں مبتلا شہریوں کی ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ چکن گونیا یا ڈینگی اور ملیریا کی صورت میں ازخود اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں اور صرف اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق ہی ادویات کا استعمال کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!