حکومت کا اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنےکیلئے اقدامات کا فیصلہ

حکومت کا اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنےکیلئے اقدامات کا فیصلہ

سی ای او ڈریپ عاصم رئوف نے کہا کہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے
حکومت کا اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال روکنےکیلئے اقدامات کا فیصلہ

Webdesk

|

5 Aug 2024

کراچی: نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی فروخت پر ڈریپ نے نوٹس لے لیا۔ تمام صوبائی محکموں کو ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات نہ بیچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سی ای او ڈریپ عاصم رئوف نے کہا کہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ہدایت بھی کر دی۔

ڈاکٹرعاصم رئوف نے کہا کہ بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات نسخے پر فروخت ہوتی پاکستان میں ٹافیوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں۔

غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف  ایکشن بھی تجویز کیا گیا ہے۔

 ادویات کی فروخت کے لیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے۔ پاکستان میں ہر سال لگ بھگ 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!