6 hours ago
میری نئی فلم میں اداکارہ میرا سب کو حیران کردیں گی، شان شاہد کا دعویٰ
Webdesk
|
6 Apr 2026
کراچی: معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ فلم بلھا کی کامیابی پر بیحد خوش ہوں، میری نئی فلم سائیکو میں اداکارہ میرا سب کو حیران کردینگی، فلم انڈسٹری میں اب دشمنی بہت ہوگئی ہے، لوگ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔
بڑے لوگ جب میرے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتیں کرتے ہیں، تو افسوس ہوتا ہے، فلم خدا کے لیے کے بعد بالی ووڈ سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں۔
شان شاہد نے بتایا کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی میری فلم بلھا تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے، ہم نے فلم بینوں کو بتایا کہ فلم کیا ہوتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نعیمہ بٹ اور مونا لیزا نے عمدہ کام کیا، کراچی سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے، جلد کراچی کے دوستوں سے ملنے کراچی آرہا ہوں، کراچی کے سنیما مالکان سے بھی ملوں گا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن اچھا میڈیم ہے، اس میں کام کرنے والے میرے لیے قابل احترام ہیں۔
Comments
0 comment