ہوٹل میں قیام کے دوران کیا ہوا تھا ؟ مدیحہ نقوی کا اہم انکشاف

ہوٹل میں قیام کے دوران کیا ہوا تھا ؟ مدیحہ نقوی کا اہم انکشاف

مدیحہ نقوی نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں ان دیکھی طاقتوں اور جنوں کے مسائل پر پروگرام کیا
ہوٹل میں قیام کے دوران کیا ہوا تھا ؟ مدیحہ نقوی کا اہم انکشاف

Webdesk

|

21 Sep 2025

کراچی: ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ان دیکھی قوت ان کے سر کے بال کھینچی رہی، جس وجہ سے وہ خوف زدہ ہوگئیں۔

مدیحہ نقوی نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں ان دیکھی طاقتوں اور جنوں کے مسائل پر پروگرام کیا، جس میں اداکار فیضان شیخ، یوٹیوبر اذلان شاہ اور اداکارہ عمارہ چوہدری سمیت دیگر شخصیات بطور مہمان شریک ہوئیں۔

پروگرام کے دوران فیضان شیخ، اذلان شاہ اور اداکارہ عمارہ چوہدری نے بھی ان دیکھی طاقتوں اور جنوں کے سایوں سے متعلق اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بیان کیے۔

پروگرام کے دوران اداکارہ عمارہ چوہدری نے بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں کرائے پر فلیٹ لیا، جہاں جنات کا سایہ تھا اور ان کے بیڈ روم کی کھڑکیاں اور دروازہ از خود زور سے کھلنے اور بجنے لگتے تھے۔

پروگرام کے دوران میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے ساتھ دبئی کے ایک ہوٹل میں پیش آنے والے واقعے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر فیصل سبزواری اور اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ دبئی گئیں، جہاں ان کے ساتھ ہوٹل میں ان دیکھی قوتوں کا واقعہ پیش آیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!