فیروز خان کی طلاق کی خبروں کے دوران سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل

فیروز خان کی طلاق کی خبروں کے دوران سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل

یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی
فیروز خان کی طلاق کی خبروں کے دوران سابقہ اہلیہ کا بیان وائرل

Webdesk

|

13 Oct 2025

کراچی : پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اس سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔

علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کے درمیان طلاق یا علیحدگی ہو جائے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بچوں کی پرورش میں برابر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ بچوں کی ہر ضرورت، چاہے وہ اسکول لے جانے کی ہو یا روزمرہ کے معاملات پوری کرنے کی، ماں کی ہی ذمہ داری ہے۔

علیزے کے مطابق یہ طرزِ عمل ایک اکیلی ماں(سِنگل مدر) کے لیے نہایت مشکل ہوتا ہے اور بچوں کی پرورش کا تمام بوجھ عورت کے کندھوں پر ڈال دینا ناانصافی ہے کیونکہ والد صرف اخراجات ادا کرنے کی حد تک محدود نہیں۔

علیزے سلطان نے مزید کہا کہ اگر کوئی ماں یہ تمام ذمہ داریاں تنہا نبھا رہی ہے تو یہ معاشرتی دبا کا نتیجہ ہے، اور ایسے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے، سلطان اور فاطمہ، ہیں۔

یہ جوڑی 2023 میں علیحدہ ہوگئی تھی، جبکہ فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکلوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کر لی تھی تاہم ان دنوں فیروز اور ان کی دوسری اہلیہ کی طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!