8 hours ago
دپیکا پڈوکون نے حجاب پہن لیا؟

ویب ڈیسک
|
11 Oct 2025
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں — اس بار وجہ ان کا ابوظہبی کے ایک پروموشنل ویڈیو میں عبایا پہننا ہے۔
یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے تعاون سے ریلیز کی گئی، جس میں دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ برانڈ ایمبیسیڈرز کے طور پر شامل ہیں۔ ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظہبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کے مناظر میں دیپیکا کو عنابی رنگ کے عبایا میں دیکھا گیا، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کو ’حجاب پہننے‘ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اُس "آزادیِ انتخاب" کے مؤقف کے خلاف گئی ہیں جس کا وہ ماضی میں دفاع کرتی رہی ہیں۔
تاہم متعدد مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا نے عربی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے صرف مسجد میں داخلے کے دوران مناسب لباس پہنا — جیسا کہ مقامی روایات میں رائج ہے۔
کچھ صارفین نے ان کی 2015ء کی مختصر فلم "My Choice" کا حوالہ دے کر طنز کیا، جبکہ دوسروں کا کہنا تھا کہ یہ عمل دیپیکا کی ثقافتی حساسیت اور احترام کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ دیپیکا اور رنویر اس سے قبل بھی مذہبی اور ثقافتی مقامات پر روایتی لباس میں نظر آ چکے ہیں، خواہ وہ مندر ہوں یا گوردوارے — اور ہر بار ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہیں۔
Comments
0 comment