چھوٹی بہو آنے کے بعد میرا ڈپریشن کم ہوا، صبا فیصل

چھوٹی بہو آنے کے بعد میرا ڈپریشن کم ہوا، صبا فیصل

والد کی وفات کو خدا کی رضا سمجھ کر صبر کیا۔
چھوٹی بہو آنے کے بعد میرا ڈپریشن کم ہوا، صبا فیصل

Webdesk

|

1 Oct 2025

لاہور : سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنی چھوٹی بہو نشا کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ مسلمان ان کی طرح ہوتا ہے۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے اپنی چھوٹی بہو کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر سے آنے کے بعد ان کے گھر میں بڑا مثبت فرق آیا ہے، وہ عبادت گزار اور دین اسلام پر عمل کرنے والی خاتون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بہو کے والد انتقال کر گئے تو وہ زیادہ نہ روئیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا، والد کی وفات کو خدا کی رضا سمجھ کر صبر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ والد کے وفات کے بعد ان کے بیٹے کی پہلی عید آئی تو انہوں نے اسے بھی منایا اور کہا کہ وہ بیٹے کی عید والد کے غم میں خراب نہیں کر سکتیں، ان کے والد خدا کی امانت تھے، وہ وہاں چلے گئے۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہو کی باتیں سن کر آبدیدہ ہو جاتی ہیں، کیوں کہ ان کی بہو کا اتنا اعتقاد اور عقیدہ پکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ چھوٹی بہو آنے کے بعد ان کا ڈپریشن بھی کم ہوا ہے، ان کے گھر اور زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خدا نے انہیں توفیق عطا کی اور انہوں نے متعدد عمرے کیے، جس کے بعد وہ نمازیں اور تہجد بھی پڑھنے لگی ہیں، اس سے ان کا ڈپریشن ختم ہوگیا، خدا کی عبادت ڈپریشن کا بہترین علاج ہے۔

سینئر اداکارہ نے اپنی بہو کی اسلامی تعلیمات کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قدر اچھی ہیں کہ انہیں دیکھ کر کوئی بھی کہ سکتا ہے کہ مسلمان ان کی طرح ہوتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!