6 سال قبل میری طلاق ہوگئی تھی، انوشے عباسی کی تصدیق

Webdesk
|
26 Sep 2025
کراچی: اداکارہ انوشے عباسی نے ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چھ سال قبل ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
حال ہی میں انوشے عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی طلاق پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور اس وقت سے وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں اب تک کسی کو اس لیے نہیں بتایا کیونکہ جس وقت ان کی طلاق ہوئی، اس وقت ان کی والدہ بہت بیمار تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ آ کر والدہ سے اس حوالے سے سوالات کریں اور انہیں پریشان کریں۔
انوشے عباسی نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو بیماری کے دوران پریشان نہیں کرنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے طلاق کی خبر کو میڈیا اور لوگوں سے دور رکھا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کے علاوہ بھی وہ نہیں چاہتی تھیں کہ کوئی اس بارے میں بات کرے، اس لیے طلاق کے بارے میں کسی کو خبر نہیں ہونے دی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران ان کے زخم بھر گئے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ عوامی سطح پر اس بارے میں بات کر رہی ہیں۔
ان کے مطابق 2021 میں والدہ کے انتقال کے بعد حالات مزید مشکل ہوگئے تھے، لیکن پوری فیملی نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ایک دوسرے کا خیال رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ والد 2012 میں انتقال کر گئے تھے اور 2021 میں والدہ کا انتقال ہوا، اس موقع پر سارے بہن بھائی ایک دوسرے کا پہلے سے زیادہ خیال رکھنے لگے کیونکہ والدین یہی چاہتے تھے۔
خیال رہے کہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی۔
Comments
0 comment