7 hours ago
واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
Webdesk
|
30 Aug 2026
کراچی: واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو ممکنہ فراڈ سے تحفظ فراہم کرے گا۔واٹس ایپ کو متعدد افراد کی جانب سے فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جون 2026 میں رپورٹ سامنے آئی تھی اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کو اسکام الرٹ کا نام دیا گیا ہے اور WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا مقصد کسی نامعلوم کانٹیکٹ کی جانب سے بھیجے گئے میسج کے بارے میں اضافی الرٹ فراہم کرنا ہے۔
اس طرح کے کیسز میں یہ انتباہ براہ راست چیٹ میں نظر آئے گا اور صارفین اس کے مطابق میسج پر ردعمل کا فیصلہ کرسکیں گے۔یہ فیچر کسی فراڈ کی کوشش کے دوران خودکار مداخلت نہیں کرے گا بلکہ کسی ممکنہ خطرات کا تجزیہ کرنے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے گا۔
صارفین فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ میسج بھیجنے والے فرد کو بلاک کرکے اس کانٹیکٹ کو رپورٹ کریں یا چیٹ پر اعتماد کریں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر کا بنیادی مقصد کسی فراڈ میسج کے حوالے سے شروع میں خبردار کر دینا ہے۔
صارفین کو یہ فیچر خود ان ایبل کرنا ہوگا اور یہ بائی ڈیفالٹ ایکٹو نہیں ہوگا۔اس کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ سیٹنگز میں اکانٹس آپشن میں جاکر اسے ان ایبل رکنا ہوگا۔
اس فیچر کے بارے میں میٹا نے کچھ ہفتے قبل ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ یہ ایک ایسا نیا آپشنل فیچر ہے جو ڈیوائس کے اندرونی مشین لرننگ ماڈل کو استعمال کرکے ممکنہ فراڈ میسجز سے صارفین کو خبردار کرتا ہے۔
یعنی کسی ممکنہ فراڈ میسج کا تجزیہ اسمارٹ فون کے اندر ہوگا اور اس کا مواد کمپنی کے سرورز میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔یعنی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل رہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال وائس میسجز کے ٹرانسکرپشن فیچر کے لیے بھی کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment