3 hours ago
پاکستان مخالف امریکہ کے سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں چل بسے
Webdesk
|
12 Jul 2026
بکیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنڈ سے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ مختصر علالت کے بعد 11 جولائی کی شام انتقال کر گئے۔
بیان کے مطابق سینیٹر کے اہلِ خانہ نے اس مشکل وقت میں رازداری کی اپیل کی ہے، جبکہ انتقال کی وجہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
لنڈسے گراہم امریکی سیاست میں خارجہ پالیسی سے متعلق اپنے سخت مؤقف کے باعث معروف تھے۔ وہ بین الاقوامی معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے تھے اور پاکستان سے متعلق بھی متعدد مواقع پر تنقیدی بیانات دیتے رہے۔
ان کے انتقال کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی پیغامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
Comments
0 comment