3 hours ago
دنیا بھر میں (اے آئی) کے معروف ماڈلز کی سروسز بیک وقت معطل
Webdesk
|
4 Sep 2026
لندن: جی پی ٹی اور کلاڈ کی سروس ایک ہی وقت میں بیٹھ گئی۔ دونوں برے آرٹیفیشل انٹیلی جنس مہیا کرنے والے مارکیٹ لیڈرز کی سروس مین تعطل کی وجہ سے دنیا بھر میں جی پی ٹی اور کلاڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے معروف ماڈلز کی سروسز بیک وقت معطل ہوگئیں۔ انٹرنیٹ سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈان ڈٹیکٹرکے مطابق اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی، انتھروپک کے کلاڈ اور ایکس اے آئی کے گروک کی سروسز میں تعطل کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اگرچہ سروسز کا معطل ہونا ایک عام بات ہے لیکن ان تینوں بڑے ماڈلز کا ایک ساتھ بند ہونا غیر معمولی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل جیمینائی کی سروسز میں بھی خلل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر سروس معطل ہونے کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
انتھروپک کے کلاڈ ڈیش بورڈ پر ماڈل 'اوپس 4.8' اور 'اوپس 5' کی سروسز میں خلل کے بارے میں بتایاگیا ہے جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر تمام ماڈلز بیس لائن ایرر ریٹ پر بحال ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اوپن اے آئی کے ڈیش بورڈ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس کو اس وقت مسلسل بڑھے ہوئے ایررز کا سامنا ہے۔ ایکس اے آئی کے مطابق گروک میں بھی تکنیکی مسائل پیش آ رہے ہیں اور کمپنی اس مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
ان تینوں ماڈلز کو کلاڈ سروسز فراہم کرنے والا مائیکروسافٹ ایژر بھی اس وقت بندش کا شکار ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی کلاڈ سروسز میں پیدا ہونے والا یہ مسئلہ ہی ممکنہ طور پر ان تمام اے آئی ماڈلز کی بندش کی وجہ ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment