چین نے یوٹیوب کو ٹکر دینے کا فیصلہ کرلیا

چین نے یوٹیوب کو ٹکر دینے کا فیصلہ کرلیا

صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
چین نے یوٹیوب کو ٹکر دینے کا فیصلہ کرلیا

Webdesk

|

6 Sep 2026

بیجنگ:  چین کے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بلی بلی (Bilibili) نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی بڑھانے اور یوٹیوب کے مقابلے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

چینی پلیٹ فارم کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی صارفین کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی آسان بنایا گیا ہے اور شناختی دستاویز کی تصدیق کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

بلی بلی چین کے بڑے ویڈیو پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے اور اسے خاص طور پر نوجوان صارفین اور مختلف اقسام کے ڈیجیٹل کانٹینٹ کے لیے جانا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے آمدنی اور مونیٹائزیشن کے مواقع اس پلیٹ فارم کی مستقبل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 تاہم یوٹیوب کے مقابلے میں بلی بلی کو عالمی صارفین اور کریئیٹرز کا اعتماد حاصل کرنے سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بلی بلی عالمی مارکیٹ میں یوٹیوب کے مضبوط مقام کو چیلنج کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!