3 hours ago
آئمہ بیگ کی زین احمد سے علیحدگی کی افواہیں
گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے اسٹیٹس کو سنگل لکھا
Webdesk
|
4 Sep 2026
کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹا اسٹیٹس نے سوشل میڈیا پر صارفین میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔
گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے اسٹیٹس کو سنگل لکھا اور سیاہ رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا۔آئمہ بیگ کی اسٹوری کے بعد سے ان کی فیشن ڈیزائنر زین احمد سے طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی اور کچھ ہی مہینوں بعد دونوں کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
Comments
0 comment