سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ کا ہوگیا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد 4111 ڈالر پر جا پہنچا
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ کا ہوگیا

ویب ڈیسک

|

11 Jul 2026

امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی شروع ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کی وجہ سے ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد 4111 ڈالر پر جا پہنچا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!