فی تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38 ڈالر کم ہوکر 4073 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
13 Jul 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونیکی قیمت میں آج کمی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3258روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38 ڈالر کم ہوکر 4073 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment