عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 106 روپے کی کمی سے 4ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

Webdesk

|

18 Nov 2025

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں  بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70ڈالر کی کمی سے 4ہزار 014 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 23ہزار 662روپے ہوگئی۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 002روپے کی کمی سے 3لاکھ 63ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 123روپے کی کمی سے 5ہزار 245روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 106 روپے کی کمی سے 4ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!