سعودی شہری نے گھر کے ایک حصے میں ڈیڑھ ہزار قدیم اشیا کا میوزیم قائم کرلیا

سعودی شہری نے گھر کے ایک حصے میں ڈیڑھ ہزار قدیم اشیا کا میوزیم قائم کرلیا

عجائب گھر میں موجود اشیا میں میرے والد کا ایک انسٹنٹ کیمرہ ہے جو 45سال سے زیادہ پرانا ہے۔
سعودی شہری نے گھر کے ایک حصے میں ڈیڑھ ہزار قدیم اشیا کا میوزیم قائم کرلیا

Webdesk

|

5 Aug 2024

ریاض: سعودی عرب کے علاقے بطبرجل میں ایک مقامی شہری مخلد الشراری نے نجی عجائب گھر قائم کیا ہے جس میں ڈیڑھ ہزار قدیم اشیا موجود ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کے ایک حصے کو عجائب گھر کے لیے مخصوص کیا ہے۔

عجائب گھر میں موجود اشیا میں میرے والد کا ایک انسٹنٹ کیمرہ ہے جو 45سال سے زیادہ پرانا ہے۔

الشراری نے کہاکہ عجائب گھر میں موجود اشیا کو زیادہ تر ان کے خاندان کی ہیں جو انہوں نے اپنے دادا، دادی اور والدین سے حاصل کیں۔

انہوں نے بتایا کہ عجائب گھر میں ایک سلائی مشین بھی ہے جو 55سال سے زیادہ پرانی ہے جو انہوں نے اپنی والدہ سے لی تھی، ایک تلوار بھی ہے جو 35 سال پرانی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!