گولڈ میڈل میں کتنا سونا اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ جانیے

گولڈ میڈل میں کتنا سونا اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ جانیے

پیرس اولمپکس میں جیتنے والوں کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نواز دیا گیا
گولڈ میڈل میں کتنا سونا اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2024

پیرس اولمپکس 2024 کے مقابلوں میں جیتنے والے دنیا بھر کے ایتھلیٹس کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نواز دیا گیا ہے۔ 

فوربس کے مطابق سمر گیمز میں دیئے جانے والے گولڈ میڈلز کا وزن 529 گرام ہے لیکن حیران کن طور پر ان میں صرف 6 گرام سونا ہے۔ تمغے کی اکثریت 505 گرام چاندی اور 18 گرام لوہے پر مشتمل ہے۔

سونے کے تمغوں کی قیمت کا اندازہ سونے، چاندی اور لوہے کی موجودہ قیمتوں کی بنیاد پر لگایا جا سکتا ہے۔ 26 جولائی تک جب عالمی اولمپکس کا آغاز ہوا، سونے کے تمغوں کی قیمت تقریباً $950 ہے  ، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 2 لاکھ 65 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

تاہم، اگر وہ مکمل طور پر سونے سے بنے ہوں، تو ان کی قیمت $41,000 کے لگ بھگ بنتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مکمل طور پر سونے سے بنے تمغے آخری بار 1912 کے اولمپکس میں دیئے گئے تھے۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت نے اس روایت کو جاری رکھنا ناقابل عمل بنا دیا ہے۔

2024 کے پیرس اولمپکس میں دیئے گئے طلائی تمغے جدید کھیلوں کی تاریخ میں سب سے مہنگے ہیں، جو 2012 کے لندن اولمپکس میں $708 کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024 میں دیئے گئے تمغوں کی ایک انوکھی خصوصیت تمغوں کے درمیان رکھا لوہے کا ٹکڑا ہے۔ لوہے کا یہ 18 گرام کا ٹکڑا پیرس کے مشہور ایفل ٹاور سے لیا گیا ہے، جو اسے تمغوں کا واقعی خاص اور قیمتی جزو بناتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!